• news

توہین قرآن پر قتل کیس میں ملوث دس ملزموں کی ضمانتیں

واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن توہین قرآن قتل تھانہ میں توڑ پھوڑ دہشت گردی کیس میں ملوث دس ملزمان کی ضمانتیں منظور, ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کا حکم۔ مزید ملزمان نے ضمانتوں کے لئے دہشت گردی عدالت لاہور میں درخواستیں جمع کروائی۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن میں 11فروری کو توہین قرآن کے ملزم وارث علی کو تھانہ واربرٹن پر ہلہ بول کر توڑ پھوڑ کر کے پولیس حراست سے چھڑا کر تشدد کر کے قتل کرنے کا مقدمہ 17نامزد اور 800 کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا اور پولیس نے57 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جن میں سے شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہ ہونے پر دہشت گردی عدالت لاہور کے فاضل جج نے 8ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ دیگر ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ 16ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر ننکانہ صاحب منتقل کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن