حکمران اتحاد کے 3 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایمل ولی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی نے حکمران اتحاد کے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا خیرمقدم کیا ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کا تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد خوش آئند ہے۔ دو ججز کی معذرت کے بعد فیصلہ صفر تین سے ہی آنا ہے۔ انتخابات ملتوی ہونگے۔ لیکن یہ فیصلہ عدالتیں نہیں الیکشن کمشن کو کرنا ہے۔ خدارا، سیاست سیاستدانوں کو کرنے دیں۔ آپ انصاف فراہم کریں۔