• news

ایران کے سرکاری ٹی وی پر فحش منظر دکھائے جانے پر چینل کی معذرت


تہران (این این آئی) ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایک جوڑے کے درمیان بوس وکنار کا مختصر سین دکھائے جانے کے بعد قومی ٹی نے اس اقدام پر معافی مانگ لی۔اسلامی جمہوریہ کے زیر انصرام چلنے والے سرکاری ٹی وی پر مرد وزن کی جسمانی قربت سے متعلق مناظر دکھائے جانے پر پابندی عاید ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے متنازعہ منظر کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ نسیم انٹرٹینمنٹ چینل کے ایک شو میں نوجوان جوڑے کو چند سیکنڈ پر محیط ایک سین میں بوس وکنار کرتے ہوئے دکھایا۔
ایران/ معذرت

ای پیپر-دی نیشن