امریکہ میں طوفان، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی‘ کئی مکانات تباہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔آرکنسا میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ طوفان سے مسی سپی اور الی نوائے میں حادثات کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق کم از کم دو درجن افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ/ طوفان