فیروز والہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ‘بلدیہ کا سابق ملازم قتل
فیروزوالہ( نامہ نگار)اے ڈویڑن کے علاقہ محلہ احمدپورہ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر بلدیہ کے ملازم محمد عباس کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسماٹم کےلئے ہسپتال بھجوا دی۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ مقتول گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا مقتول کی بیوی ریحانہ بی بی شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات مشکوک بتائے جارہے ہیں اصل صورتحال فرانزک رپورٹ و ابتدائی تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے سی آر او اور پی ایف ایس اے کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں۔