• news

شاہدرہ چوک فلائی اوور کی تعمیر ‘ متبادل ٹریفک پلان جاری 


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شاہدرہ چوک فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلہ میں متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا، شاہدرہ فلائی اوور شروع ہونے سے شاہدرہ چوک، راوی پل، پرانے راوی پل پر غیر معمولی لوڈ ہوگا، ٹر تعمیر کے دوران بیگم کوٹ چوک، کالا شاہ کاکو سے تمام ہیوی وہیکل کی ڈائیورشن ہوگی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزنے کہا ہے کہ شیخوپورہ، فیصل آباد سے آنے والی تمام ٹریفک براستہ سگیاں شہر لاہور میں داخل ہوسکے گی، کالا شاہ کاکو، کالا خطائی سے تمام ٹریفک ہیوی، سلومونگ اور کمرشل گاڑیاں براستہ ایسٹرن بائی پاس,موٹروے داخل ہوسکیں گی۔

، رکشہ، موٹرسائیکل اور چھوٹی وہیکلز معمول کے مطابق رواں دواں رہیں گی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے فلائی اوور کی تعمیر کو دس ماہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔ بڑے سائز کے آگاہی بورڈز لگانے کا حکم دیا۔ شہریوں کو متبادل روٹس بارے آگاہی دینے کی ہدایت کی۔ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، لاکھوں گاڑیوں کی آمدورفت کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن