• news

 اردل روم مےں 85پولیس افسروں‘ اہلکاروں کی اپیلوں پرشنوائی


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اردل روم مےں 85پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پرشنوائی کی۔ڈی آئی جی آپریشنزنے معمولی کوتاہی پر 51 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں اور 5برخاست کانسٹیبلزکو بحال کر دیاہے۔اردل روم میں پیش ہونے والے 2جوانوں کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی افسران و جوانوں کو فرائض منصبی بہتر طریقہ سے ادا کرنے کا حکم دےا اور کہا کہ اپیل کرنا سرکاری ملازم کا حق ہے، میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائےگا۔فرائض میں غفلت اوراختیارات سے تجاوزکرنے والے افسران و اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ذاتی شنوائی کا مقصد سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی اور پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل حل کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن