ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا، ان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد ذاکر خان ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے۔ذاکر خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر دور میں انہوں نے بھرپور کام کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔