قومی کرکٹ ٹیم منیجر منصور رانا کا شاہینز کیساتھ کام کرنے سے انکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز کےساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔اب پاکستان شاہینز کی مینجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ منصور رانا لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ منصور رانا کو افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بھی منیجر برقرار رکھا گیا تھا۔پی سی بی نے منیجر کے عہدے کیلئے اشتہار دے رکھا ہے، پی سی بی قومی ٹیم کے منیجر کیلئے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے، منصور رانا کو پی سی بی نے پاکستان شاہینز کا منیجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔