ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کیساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کےساتھ کام کر نے کی تصدیق کر دی۔ ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جس کے بعد سوچ بچار کےساتھ پیشکش قبول کی ہے اور مختصر وقت کیلئے ذمہ داری لی ہے۔ صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تھے تاہم ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کےساتھ کوچنگ کا معاہدہ نو فروری کو ختم ہو گیا تھا۔