بھارت: گاﺅ بچاﺅ مہم کی آڑ میں مسلمان شہید‘ انتہاپسندوں کا دلت سکالر پر حملہ
نئی دہلی‘ ممبئی (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) بھارت میں گاﺅ رکشا کی آڑ میں ایک اور مسلمان کو شہید کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں مویشیوں کے تاجر ادریس پاشا کے لواحقین نے نعش مقامی پولیس سٹیشن کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔ قتل کی ایف آئی آر گاﺅ رکشا رہنما پولیٹھ کے خلاف درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر متن کے مطابق تاجر ادریس نے گاﺅ رکشا رہنما کو مویشیوں کی خریداری کی رسیدیں بھی دکھائی تھیں۔ گاﺅ رکشا رہنما نے ادریس سے دو لاکھ مانگے نہ دینے پر قتل کیا۔ دھمکیاں دی گئیں۔ گاﺅ رکشا رہنما نے ادریس کو دھمکایا اور کہا کہ پاکستان چلے جاﺅ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے یونیورسٹی کیمپس میں ہندوتوا غنڈوں نے پی ایچ ڈی سکالر 37 سالہ رجبنیش کمار امبیدکر اور اس کے ہم جماعتوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے دھرنا دیا ہوا تھا۔