مفت آٹا: فیصل آباد‘ ساہیوال میں 2 افراد جاں بحق‘ شیخوپورہ‘ 8 نوسربازگرفتار
فیصل آباد‘ ساہیوال‘ شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار ) مفت آٹا لینے خاتون کے ساتھ آنے والا بھائی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کالونی کے رہائشی شازیہ بی بی مفت آٹا لینے کے لئے اپنے بھائی ارشد کے ساتھ آٹا سنٹر جمخانہ کلب میںآئی۔ ارشد سنٹر کے باہر پٹرول پمپ کے باہر موجود تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دی اور اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ 41سالہ ارشد سکیورٹی گارڈ اور 4 بچوںکا باپ تھا۔ بتایاگیا ہے کہ اسے دل کی تکلیف تھی۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے دھنولہ میں 61 سالہ اصغر آٹا لینے قریبی فری آٹا سنٹر آیا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے ساتھ آئے اس کے قریبی عزیز غلام جیلانی نے اس کی میت کو سنبھالا اور گھر لے گیا۔ ضلعی حکومت کے ترجمان نے مو¿قف اپنایا اصغر کا انتقال آٹا سنٹر کے اندر نہیں ہوا۔ اس نے اور اس کے بھتیجے نے بغیر کسی رکاوٹ کے آٹا حاصل کیا اورواپس جا رہا تھا کہ پارکنگ ایریا پہنچ کر ہارٹ اٹیک ہو گیا۔اسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے مفت آٹا سینٹر پوائنٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کارروائی 8نوسربازوں کو جعلی پرچیاں بنواکر آٹا لے جانے کی کوشش کرنے والوں کو دھرلیا،ملزمان کے قبضہ سے جعلی آٹا کی پرچیاں اوردرجن سے زائد قومی شناختی کارڈز اورفوٹو کاپیاں برآمد کرلی اے ڈویژن پولیس نے قانون گو محمد اکرم شاہ کی تحریری درخواست پرملزمان علی حمزہ سکنہ فیروزوٹواں،محمد اسلم سکنہ چک نمبر5یوسی سی،طارق حفیظ سکنہ دآموانہ،محمد یاسر سکنہ بمبانوالہ،زین سکنہ گلشن راوی لاہور،محمدرضوان سکنہ خالد روڈ،عبدالرحمان سکنہ خالد روڈ سے 29عدد فوٹو کاپی شناختی کارڈزاورپرچیاں جن پر جعلی مہر لگی ہوئی تھیں برآمد کرلی گئیں ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔