آٹزم مرض کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن واپڈا ہاؤس لاہور روشنیوں سے نیلا کردیا گیا
لاہور(نیوز رپورٹر) آٹزم کے مرض بارے آگاہی پیدا کرنے کے عالمی دن کے موقع پر آج واپڈا ہاؤس لاہور کی عمارت کو روشنیوں کی مدد سے نیلا کردیا گیا۔ واپڈا کی جانب سے یہ اقدام سماجی ذمہ داری کے تحت آٹزم میں مبتلا افراداور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیا گیا ہے۔ بچوں کے اس ذہنی مرض سے متعلق ورلڈ آٹزم ڈے ہر سال 2 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس روزاہم عمارتوں کو نیلی روشنیوں سے منور کیا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پرلوگوں کو بچوں کی ذہنی نشوونما اور اس مرض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔