• news

امریکی طیارہ ایرانی حدود میں داخل‘ وارننگ جاری

واشنگٹن (این این آئی) امریکی بحریہ کا طیارہ خلیج عمان میں ایرانی حدود میں داخل ہو گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حدود میں آنے پر ایران نے امریکی بحریہ کے طیارے کو وارننگ جاری کی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ نے امریکی بحریہ کے طیارے کو سرحد کے اندر داخل ہونے پر خبردار کیا۔ وارننگ کے بعد امریکی طیارہ ایرانی سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن