• news

اسلام آباد: خیبر پی کے‘ سوات میں 4.4 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (این این آئی+ نیٹ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4.4 شدت کا زلزلہ 4 بجکر 3 منٹ پر آیا۔ گہرائی 90 کلومیٹر‘ مرکز افغان تاجک سرحد تھی۔

ای پیپر-دی نیشن