کوئی گارنٹی نہیں شاہ محمود عمران کے وفادار رہیں گے،سعیدغنی
کراچی (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت اورپاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہاہے کہ کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے وفادار رہیں گے۔صوبائی وزیرسعید غنی نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود کی حیثیت فٹبال جیسی ہے وہ فٹبال کی طرح کبھی کسی کے قدموں میں کبھی کسی کے پائوں میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل شاہ محمود قریشی اپنی تاریخ کا جائزہ لیں، 27 دسمبر 2007 کو آصف علی زرداری نے پاکستان بچایا، بلاول جمہوریت و آئین کی بحالی کے لیے جانیں دینے والوں کے سیاسی وارث ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ سیاسی دغا بازیوں نے شاہ محمود قریشی کو سیاسی خانہ بدوش بنادیا ہے۔