• news

گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار زخمی

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا، سکیورٹی گاڑی کی پرائیوٹ گاڑی سے ٹکر ہوئی۔حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی گاڑی سے گر کر 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں میں کانسٹیبل وقاص اور نعیم شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن