بھارت کو مستقل رکنیت دینے کی کوئی بات نہیں ہو رہی، نیٹو عہدیدار
برسلز (این این آئی)نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)میں امریکا کی مستقل نمائندہ جولیان اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے نیٹو کے دروازے کھلے ہیں لیکن فی الحال اسے مستقل رکنیت دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔میڈیارپورٹص کے مطابق گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیٹو عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر نئی دہلی فوجی اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں۔جولیان اسمتھ کا کہنا تھا کہ مارچ کے آغاز میں بھارتی حکومت کے ساتھ ملاقات نیٹو کی ابتدائی ملاقات کے بعد فوجی اتحاد نئی دہلی سے مزید روابط کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈو پیسفیک اور ایشیا پیسیفک میں ہم کسی کو بھی رکنیت دینے کیلئے نہیں سوچ رہے ہیں، یہ فوجی اتحاد یورپی اٹلانٹک فوجی اتحاد ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن نیٹو کے دروازے اس خطے کیلئے کھلے ہیں، فی الحال اس کو عالمی فوجی اتحاد بنانے کیلئے وسعت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت دلچسپی رکھتا ہو تو اس سے روابط ہوسکتے ہیں، لیکن اس مرحلے پر ہم بھارت کو نیٹو رکنیت کی دعوت نہیں دیں گے جب تک کہ ہمیں اس کے مقاصد کا علم نہ ہو۔