بھکر سے اسلحہ برآمد‘ علی امین گنڈا پور نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا
بھکر (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیلئے مبینہ طورپر اسلحہ لانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلحہ ڈی آئی خان سے لاہور لایا جا رہا تھا۔ بھکر میں پولیس نے پکڑ لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران 22 رائفلیں‘ میگزین اور گولیاںبرآمد ہوئیں۔تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے بھکر میں پکڑے گئے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سکیورٹی کمپنی میری ہے اور نہ اسلحہ میرا ہے۔ معاملے کوکیوں مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔