• news

چنیوٹ میں ریسکیو عملہ نے زخمی کے 50 لاکھ روپے اہل خانہ کے حوالے کردیئے

چنیوٹ (نیٹ نیوز) ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ گزشتہ روز چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر ٹریلر سے حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا تھا۔ زخمی ڈرائیور کی کار سے 50 لاکھ روپے‘ موبائل فون اور دیگر سامان ملا تھا۔ ریسکیو عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی اور ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کے 50 لاکھ روپے اور موبائل فون اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن