• news

شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس حاذق الخیری کراچی میں سپرد خاک

کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس (ر)حاذق الخیری کو سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ اتوارکوبعدنماز ظہر مبارک مسجد فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں مرحوم کے عزیزواقارب، وکلاء اور شہریوں کی ایک بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔واضح رہے کہ جسٹس (ر)حاذق الخیری سندھ کے محتسب، سندھ مسلم لاء کالج کے پرنسپل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری سندھ ہائی کورٹ کے بھی جج رہ چکے ہیں۔وہ اردو کے معروف ادیب علامہ راشد الخیری کے پوتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن