• news

شہر میں 22لاکھ کے ڈاکے، 4گاڑیاں،9موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤںنے گلشن راوی رائیونڈ سٹی کے علاقے میںحماد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5 لاکھ64 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،جوہرٹاؤن کے علا قے میں رؤف اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لا کھ95ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون ، لاری اڈہ کے علاقے میںاختر سے 3 لاکھ 65ہز ارروپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں سلطان سے 2 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ڈاکووں نے رشید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون ،شمالی چھاؤنی میں آصف سے ایک لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون ،ساندہ کے علاقہ میں عمران سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں شوکت سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقہ میں اسد سے65 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروںنے بادامی باغ کے علاقے میں طا رق کی دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی وسامان چوری کر لیااور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے نصیر آباد، گلبرگ، ڈیفنس اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے4گاڑیاں،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے سے رکشہ جبکہ اچھرہ، مصطفی ٹاؤن، نواب ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، ریس، رائیونڈ، شادمان،لوئر مال اور گرین ٹاؤن کے علاقوں سے9 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن