• news

مسائل کا حل مذاکرات‘ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل مفاہمت اور مذاکرات میں ہے، کونسل آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ میں ہیں۔ سب سے مذاکرات کی اپیل کرتے ہیں۔ 10 اپریل کو پانچویں سالانہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی۔ کانفرنس سے عالم اسلام اور پاکستان کے اہم قائدین خطاب کریں گے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی، رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل موجودہ سیاسی محاذ آرائی کو ملک و قوم کیلئے کسی بھی صورت بہتر نہیں سمجھتی، عوام الناس مسلسل مصائب اور مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔ سیاسی و مذہبی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ باہمی مذاکرات و رواداری سے مسائل کو حل کریں۔ آج سپریم کورٹ میں جو صورتحال ہے وہ ہر پاکستانی کو غمزدہ کر دینے والی ہے۔ اگر سپریم کورٹ میں محاذ آرائی ہو گی تو قوم کس طرف جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن