ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہینگے:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مولانا محمد زبیر جمیل، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ نے لاہور کی مختلف مساجد میں دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کہا کہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کو ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔اندرونی طورپر ختم نبوت کے قوانین،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں۔ ان تمام سازشوں بے نقاب کرنا اتہائی اہم ہے اوریہ پوری امت کے اتحادو اتفاق سے ممکن ہے اورمجلس تحفظ ختم نبوت اتحاد امت کا پلیٹ فارم ہے۔