حکمران سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کریں:حافظ عبدالغفارروپڑی
(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ حکمران سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کریں اس کی نحوست کی سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کی سیرت وکردار اورانداز حکمرانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن کی عدل وانصاف کی حکمرانی سے قیصر وکسریٰ جیسی سپر طاقتیں بھی کانپتی تھیں، سودکی نحوست نے ملک کی معیشت کو ڈبودیا ہے ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں ہے ملک میں جب تک حقیقی معنوں میں اسلامی نظام معیشت نافذ نہیں کیا جائے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ، ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے پر امن جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا،آنے والا وقت انشاءاللہ اسلام پسند جماعتوں کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان عقیدہ اور دو قوموں کے درمیان تعلقات ہیں،آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر یہود و نصاری اس قسم کے اسلام دشمن اقدامات کر کے اسلام کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے یہودوہنود شروع سے ہی بے گناہ مسلمانوں پر ظلم وستم کرکے اپنی سابقہ روایات پر عمل پیراہیں جو سراسر انسان دشمنی پر مبنی ہے۔
۔