ذوالفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو سیاست کاحق دلایا:نرگس فیض ملک
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے پےپلز پارٹی کے بانی چےئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی گزشتہ روز ہونے والی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ بھٹو شہید کی بدولت کی وجہ سے ہی آج ایک عام آدمی بھی خود کو سیاستدان تصور کرتا ہے وگرنہ ان سے پہلے تو سیاست ایک اشرافیہ کے گھروں کی لونڈی تصور کی جاتی تھی۔ انہوں نے ایک کسان ،ایک ریڑھی بان اور ایک مزدور کو بھی اپنی ٹکٹ پر اسمبلی پہنچا کر اصل تبدیلی کی بنیاد رکھی تھی۔