• news

پاکستان میںسیاسی و آئینی بحران پیدا کرنے سے گزیر کیاجائے:اشرف بھٹی 


لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سےنئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان میںسیاسی و آئینی بحران پیدا کرنے سے گزیر کیاجائے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے پاکستان کی معاشی صورت حال کو عدم استحکام سے دو چار کیا گیا۔ اس کے بعد اب ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سارے کھیل کا حصہ اس ملک کا سابق وزیر اعظم عمران خان ہے۔ اس شخص نے اچھی خاصی اسمبلیوں کو وقت سے پہلے محض اپنی ضد اور اناءکی خاطر لپیٹ دیا اور منتخب اسمبلیوں کو توڑ کر خود ایک آئینی بحران پیدا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن