• news

افغانستان، مارٹر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے ہلاک 

کابل (اے پی پی):افغانستان میں مارٹر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان یوسف اسرار نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان کے مشرقی وردک میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک مارٹر بارودی سرنگ پھٹنے سے2بچے ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع سید آباد میں ہفتے کی شام بچوں کو ایک مارٹر بارودی سرنگ ملی اور وہ اس سے کھیلنے لگے اسی دوران یہ بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی جس سے ایک خاندان کے 2 بچے ہلاک ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دھماکہ ہے جس میں افغانستان میں گزشتہ 6دنوں کے دوران معصوم بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن