• news

مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی پروپگنڈہ ہے: ترجمان حکومت پنجاب


لاہور (نےوز رپورٹر)ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کا پروپگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔ پی ٹی آئی اپنی جھوٹ کی دکان چلانے کیلئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی خود غریب مار پارٹی ہے اور غریب کا چولھا جلتا ان سے برداشت نہیں ہو رہا۔ غریب اور مستحق افراد کیلئے مفت آٹا سکیم پر پورے پنجاب میں کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے اور اب تک 3کروڑ سے زائد مستحقین اس سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری مفت آٹا سکیم سے ناصرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ شہری بلکہ کم آمدنی والے افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ مفت آٹا براہ راست غریب کو ریلیف ہے۔ پی ٹی آئی قیا دت سیاسی پوائنٹ سکورنگ بند کرے۔ مفت آٹا کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی شہریوں کے لیے آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن