پولیس خدمت مرکز آج اور کل نزد چوہنگ اڈا خدمات سر انجام دیگا
لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمدکوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کےساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے14 مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزبروزپیرومنگل کو نزد چوہنگ اڈا،بدھ وجمعرات کو پنجاب ایمپلائزکوآپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی ویلنشیا ٹاو¿ن، جمعہ کو سندرجبکہ بروزہفتہ علی رضا آباد ٹھوکر پ±ل نواب ٹاو¿ن فرائض انجام دے گا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز دفتری اوقات میں مقررہ پوائنٹس پر موجود ہوگا۔ شہری مطلوبہ سہولیات کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں۔