• news

 تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز  اتو ار کو بھی کھلے رہے


لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹرےفک پولےس لاہور کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر گز شتہ روز اتو ار کو بھی کھلے رہے۔ سی ٹی او لا ہو ر مستنصر فیر وز نے کہا کہ لاہور پولیس عوامی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے ۔اتوار کے روز لائسنس سینٹرز میں سینکڑوں شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔شہر کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کھلے ہیں، شہری جب مرضی لائسنس سروسز کےلئے تشریف لاسکتے ہیں۔گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاون سینٹر بھی رات 12 بجے تک کےلئے کھلے رہے۔ مناواں سینٹر، لبرٹی سینٹر 24/7 کھلے ہےں۔،میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس جاری کرنا اولین ترجیح ہے۔لائسنسنگ میں ٹرانسپرنسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن