فیروز والہ : طالبہ سمیت 4خواتین کو اغواءکرلیاگیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) مختلف علاقوں میں دوشیزہ سمیت چار عورتیں اغوا ہو گئیں۔رچنا ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد نے ایف اے کی طالبہ(ج) کو زبردستی اغوا کر کے فرار ہوگئے ۔فیروزوالا پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کےخلاف اغواءکے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ مریدکے ہسپتال میں نامعلوم افراد نے جواں سالہ دوشیزہ(ر) کو اغوا کرکے فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ تاج کالونی فیروز والا میں نوجوان علی رضا نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی15 سالہ(ع) کو زبردستی اغوا کر لیا ۔فیروزوالا پولیس نے ملزموں کےخلاف اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ افضال نے ساتھیوں کی مدد سے زاہد رفیق کی بیوی(ص) کو اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے ۔ خاتون گھر سے بازار میں خریداری کیلئے جاری تھی کہ راستے میں ملزمان سے اغوا کرکے غائب کر دیا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔