• news

شاہدرہ فلائی اوور تعمیر‘شہریوں کیلئے اطراف راستہ چھوڑنے کا حکم 


لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ فلائی اوورپر چھوٹی ٹریفک چلتی رہے گی۔سی ٹی او لا ہو ر کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کنسٹرکشن سائیٹس پر گزرنے کا راستہ رکھا جائےگا۔کنسٹرکشن سائیٹس کے دونوں اطراف کم از کم 30 فٹ راستہ چھوڑا جائے گا۔شاہدرہ کے رہائشی جو موٹرسائیکلوں رکشوں ‘ گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں وہ معمول کے مطابق آجا سکیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ، ہیوی ٹرانسپورٹ کا شاہدرہ چوک سے گزرنا مکمل طور پر بند ہوگا۔ ہیوی ٹریفک روکنے کیلئے 7 مقامات سے مکمل ڈائیورشن ہوگی۔نیازی شہید چوک جانب شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو جانب شاہدرہ ڈائیورشن ہوگی۔برکت پلی جانب شاہدرہ، دوساکو چوک جانب بیگم کوٹ بھی مکمل ڈائیورشن ہوگی۔ السعید چوک جانب بیگم کوٹ،گھاس منڈی جناب شاہدرہ اور کالا خطائی جانب برکت پلی مکمل ڈائیورشن ہوگی۔ تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ کالاشاہ کاکو براستہ ایسڑن بائی باس اور سگیاں سے داخل ہوگی۔ شیخوپورہ، فیصل آباد سے آنے والی تمام ٹریفک براستہ سگیاں لاہور میں داخل ہوسکے گی۔کالا شاہ کاکو، کالا خطائی سے تمام ٹریفک ہیوی، سلومونگ اور کمرشل گاڑیاں براستہ ایسٹرن بائی پاس، موٹروے داخل ہوسکیں گی۔متبادل روٹس 3 شفٹوں میں اضافی وارڈنز تعینات کردیئے گئے ہےں۔ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے بڑے سائز کے آگاہی بورڈز لگانے کا حکم دیااور کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائےگا۔ لاکھوں گاڑیوں کی آمدورفت کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔ سگیاں پل، لوئر مال، کچہری چوک میں بھی ٹریفک کا غیر معمولی دباو¿ رہے گا۔راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن