• news

کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام ‘ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار 


لاہور (نامہ نگار)شادباغ انویسٹی گیشن پولیس نے کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزم شہریار کو گرفتار کرکے کیمیکل ڈور سے تیار 252 چرخیاں برآمد کر لی گئیں، ملزم فیصل آباد سے آئن لائن آرڈر پر چرخیاں منگوا کے شادباغ اور مصری شاہ میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش رحمان کا کہنا ہے کہ آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے، شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن