حکمرانوں نے عوامی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا :شاداب رضا نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بے حس حکمرانوں نے عوامی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا۔ حکمرانوں کی موجودہ ناقص پالیسیوں نے ملکی وقار کو بھی تہس نہس کردیا ہے۔مفت آٹا تقسیم کرنے اور عوام کو بھکاری بنانے کی بجائے آٹا سستا کیوں نہیں کرتے۔حکمرانوں کے اس گھٹیا عمل اور سستی شہرت حاصل کرنے کی خواہش نے ایک باعزت اور غیور قوم کے مرد زن کی عزت کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس سے پوری دنیا میں ملک و قوم کی جگ ہنسائی ہوگی۔ ملک عزیز ایک ایٹمی قوت تو ہے لیکن یہاں آٹا نہیں ہے، بلوچستان میںآٹے کی مصنوعی قلت ہے جبکہ سارا آٹاافغانستان سمگل ہو رہا ہے۔ موقع پرست تاجروں اور حکومتی ذمہ داران کے درمیان زبردست اتحاد ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔