عوام عمران نیازی کی بجائے میاں شہباز شریف کا ساتھ دےگی:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءامیدوار پی پی 162 محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عوام عمران نیازی کا ساتھ دینے کی بجائے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا ساتھ دے گی۔ اب حکومت پی ٹی آئی کو ایسے ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دے گی۔ عمران نیازی بتائے کہ پاکستانی عوام نے اسکے ساتھ کونسا برا سلوک کیا ہے جسکی سزا عوام کودے رہے ہیں۔ جب بھی پاکستانی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو رہی ہوتی ہے تو عمران نیازی جلسے جلوسوں جیل بھرو تحریک اور دھرنوں کی کال دے دیتا ہے۔ عمران نیازی کو چاہئے کہ عوام سے معافی مانگے اور انتشار پسندی کی سیاست کو ختم کر کے جمہوری سیاست کو جنم دے ۔