پی ٹی آئی قوم کو تباہی کی دلدل میں پاکستان کو کیسے دھنسایا: اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ عمران خان مینارِ پاکستان کے ناکام جلسہ کے بعد جان چکے ہیں کہ انکے عوامی پذیرائی کے دعوے کھوکھلے اور جھوٹے ہیں پی ٹی آئی قوم کو بتائے کہ اپنے چار سالہ دوراقتدار میں مہنگائی بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو کیسے دھنسایا اور ملک کو کیسے لوٹا،عمران خان اور انکے حواریوں سے قوم کو حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آگیاہے آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کاصفایا ہو جائے گا جیت نواز لیگ کی ہوگی جوملک بھر میں کلین سویپ کرتے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کی دلدل میں دھکیلا اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش رچی جسے موجودہ اتحادی حکومت نے ناکام بنا کرفتنہ خان کے منفی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد امریکہ سے تعاون مانگنے پر پہنچ کردم توڑچکی ہے۔