مفت آٹا مراکز میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے :عرفان کھوکھر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مفت آٹا مراکز میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے بدنظمی کے واقعات کے سدد باب کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے روزہ دار بزرگوں خواتین کو گھنٹے انتظار میں کھڑا کرنا شرف انسانی کے منافی ہے غریب خاندانوں کیلئے ریلیف رمضان پیکج بنا کر ان کوگھروں پر ہی رقم پہنچائی جائے عوام کی تذلیل کو برداشت نہیں کیا جائے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہاکہ رمضان المبارک میں دوکانداروں اور دیگر کاروباری حضرات کو چاہئے کہ وہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو بڑھانے ناجائز منافع خوری کی بجائے قیمتون میں کمی کرے۔