• news

 عوا م آٹا، گھی ،چینی کے حصول کیلئے قطاروںمیں کھڑی ہے: ا قبال گوپے را 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر وحلقہ پی پی 139 کے امیدوار چودھری ا قبال گوپے را نے کہا ہے کہ عوا م آٹا، گھی ،چینی کے حصول کیلئے قطاروںمیں کھڑی ہے جبکہ حکمران کرسی بچانے میں مصروف ہیںعوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور دوسری طرف ملک میں غیر یقینی کی صورتحال نے ملکی معیشت کی بنیا دوں کو کھوکھلا کر رہی ہے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ڈالر کو کنٹرول کرنا ہوگا مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا گراف ہر گزرتے دن کے ساتھ اوپر کی جانب جا رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے رائل دانیال میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری یاسر اقبال گوپے را ودیگربھی ہمراہ تھے۔
 

ای پیپر-دی نیشن