• news

چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس ڈاکٹر قیصر شہزاد کی زیر قیادت میںتقریب


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ملک بھر کی طرح فاروق آباد میں بھی پام سنڈے کھجوروں کا تہوار حترام کے ساتھ منایا گیا۔ گذشتہ دن تمام کرسچن کمیونٹی اپنے گھروں اور اپنی عبادت گاہوں کو کھجوروں کے پتوں اور ٹہنیوں سے سجا یا گیا ۔ اسی حوالے سے فاروق آباد میں پام سنڈے کا تہوار منانے کے لیے چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس ڈاکٹر قیصر شہزاد کی زیر قیادت ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فادر رضوان رشید پاسٹر اسلم غوری پاسٹر احسان منشا، پاسٹر عقیل شہزاد، پاسٹر تنویر ساگر، پاسٹر سلیم، پاسٹر عاشر، پاسٹر غلام، پاسٹر ارشد، میجر رحمت، میجر سکندر، ناظم مسیح کے علاوہ مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان پاسٹرز الانس ڈاکٹر قیصر شہزاد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسیحی برادری پام سنڈے کا تہوار حضرت عیسی علیہ السلام کی یاد میں مناتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن