• news

گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکا ضلع کے مختلف فری آٹا پوائنٹس کا دورہ ، آٹے کی تقسیم کاجائزہ 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ضلع کے مختلف فری آٹا پوائنٹس کا دورہ کےا ، مفت آٹے کی تقسیم کاجائزہ بھی لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مفت آٹا فراہم کرنا رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان کا تحفہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے فیاض احمد موہل نے فری آٹا پوائنٹس پر مفت آٹا تقسیم کا عمل،ڈیٹا کا اندراج، خواتین،بزرگ اور دیگر شہریوں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیااور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااس موقع پر انچارج آٹا پوائنٹس اور ریونیو عملہ سمیت دیگر ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے آٹا پوائنٹ پر موجود خواتین و دیگر افراد سے آٹا کی فراہمی کے بارے دریافت بھی کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن