گوجرانوالہ:نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام فہم القرآن کوئز مقابلہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن نافع پاکستان کے زیر اہتمام فہم القرآن کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ، جس کا مقصد بچوں میں قرآن کریم اور آقا نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،کوئز مقابلہ مےں چار سو سے زائد اساتذہ مروخواتین نے حصہ لےا، صدر علماءمشائخ ونگ ومرکزی رہنما جماعت اسلامی مےاں مقصود احمد ،ضلعی امےر مظہر اقبال رندھاوا کوئز مقابلہ کے مہمان خصوصی تھے ،اسسٹنٹ ڈائرےکٹر نافع پاکستان محمد ابراہےم ، ڈائرےکٹر پنجاب وسطی شہباز شاہےن مہمان تھے ، فہےم القرآن کوئز مقابلہ مےں اےمن اکبر اور محمد شہزاد نے پہلی پوزےشن، جبکہ سمعےہ عبدالستار اور کائنات نے دوسری اسی طرح عفرا عبدالطےف اور اقراءمحمود نے تےسری پوزےشن حاصل کی ، مہمان خصوصی نے پہلی پوزےشن والوں کو 50ہزار ، دوسری پوزےشن والوں کو 25ہزار اور تےسری پوزےشن حاصل کرنے والوں کو 15ہزار روپے کےش جبکہ نماےاں پوزےشن حاصل کرنےوالوں 100سے زائد اساتذہ مرو و خواتین مےں بھی انعامات تقسےم کئے ،کوئز پروگرام مےں نائب صدر پنجاب الخدمت فاﺅنڈیشن جاوید اقبال ،ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن سلیم منہاس،ضلعی صدر الخدمت فاﺅنڈیشن خالد احمد شیخ ، ڈاکٹر قےصر منےر ،مےاں اکبر مجاہد ، عبدالحمےد، محمد ےوسف ،ڈاکٹر محمد رےاض سلہرےا، امیدوار پی پی 63 فرقان عزیز بٹ سمےت مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔