سےنٹری ورکرزشہر کی خوبصورتی کیلئے تمام صلاحےتیں بروئے کار لائےں : امتےاز بےگ
حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی ) اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر / اےڈمنسٹرےٹر محمد امتےاز بےگ نے سےنٹری ورکرز ڈے کے موقع پر جناح پبلک ہال مےں تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سےنٹری ورکرز جس تندہی ، محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دےتے ہےں وہ قابل ستائش ہےں ۔ شہر کی بڑھتی آبادی کے پےش نظر اگر چہ سےنٹری ورکرز کی تعداد بہت کم ہے لےکن پھر بھی مےونسپل کمےٹی کے ورکرز صفائی ستھرائی کے سلسلہ مےں جو خدمات سرانجام دے رہے ہےں وہ قابل تعرےف ہےں۔ انہوںنے سےنٹری ورکرز پر زوردےا کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے اور صفائی ستھرائی کو مزےد بہتر بنانے کے سلسلہ مےں اپنی تمام تر صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں۔ اس موقع پر سی بی اے کے چےئرمےن اسحق کھوکھر نے کہاکہ انکے اےک سوکے لگ بھگ ڈےلی وےجز سےنٹری ورکرز فارغ کئے جاچکے ہےں حکومت کو چاہےے کہ وہ انکے کنٹرےکٹ مےں توسےع کرکے انہےں فوری بحال کرے۔ تقرےب سے اےپکا کے راہنماﺅں نصر اﷲہنجرا، عبدالمجےد گجر، محمد امےن چودھری، عبدالرشےد رحمانی، خضر حےات ورک ، ڈاکٹر شہزاداور سی بی اے کے چےئرمےن اسحق کھوکھر نے بھی خطاب کےا۔