مستحقین میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کو ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم نے یقینی بنایا: شیخ محمد امجد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات مثالی ہیں۔مستحقین میں آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم نے جس جانفشانی کے ساتھ اس عمل کو سر انجام دیا ہے وہ حقیقی معنوں میں عوام دوستی کی بہترین مثال ہے۔تاجران کے حقوق اور ان کے مسائل کا حل مرکزی انجمن تاجران کی اولین ذمہ داری ہے۔