• news

عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم کو سیاسی موت نظر آرہی ہے:لد عزیز لون


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے الیکشن میں میں پی ڈی ایم کو سیاسی موت نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ انتخابات سے فرار ہونے کے لیے آئین تک توڑنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان کے بیانئے کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد کھڑی ہے عمران خان اکیلا بہادری سے پاکستان کے بڑے طاقتور مافیا سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ایک سیدھا سادہ کیس ہے جس کے حوالے سے پاکستان کا قانون واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات ہونا لازمی ہے لیکن مافیا تمام ہتھکنڈے اپنا کر انتخابات روکنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ الیکشن ہوئے تو عمران خان کو واپسی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ مافیا نے ایک کلئیر کیس میں عدلیہ کو آپس میں تقسیم کر دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح 46 فیصد اور ٹرانسپورٹ کی 51 فیصد رہی ہے. یہ دونوں اشیا ہر شہری کی مجبوری ہیں. اس کے باعث مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں. اس وقت دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد جبکہ پاکستان میں 33 فیصد کے قریب ہے. یہ سب امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن