• news

 قوم آئین کی حفاظت کیلئے عدلیہ کی پشت پر چٹان کی مانند کھڑی ہے: صدیق مہر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ پوری قوم آئین کی حفاظت کیلئے عدلیہ کی پشت پر چٹان کی مانند کھڑی ہے اور عدلیہ پر دبا ڈالنے اور آئین شکنی کرنے والے پی ڈی ایم ٹولے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔حیرت ہے کہ آئین بنانے والی پیپلز پارٹی بھی اس آئین شکنی پر چپ اور آئین پر حملہ آوروں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی سیاست کرنیوالے آج ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے درپے ہیں اور ہر حربہ استعمال کرکے الیکشن روکنے کی سیاست کر رہے ہیں۔پہلے بیانیہ اقتدار لینے کیلئے تھا اور آج یہ بیانیہ اقتدار بچانے کیلئے ہے۔ اسکا مطلب ہوا کہ انکی سیاست کا مطمع نظر نہ نظریہ ہے نہ اصول بلکہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے۔قائد عمران خان آئین کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملکی سیاست سے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے اکھاڑ پھینکے گے۔

ای پیپر-دی نیشن