• news

رمضان بڑی عظمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے:آصف ےوسف 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جمااعت اسلامی کے رہنما آصف ےوسف نے کہا ہے کہ رمضان بڑی عظمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، مگر بدقسمتی سے رمضان میں بھی بدبخت ناجائز منافع خوراشیا خورو نوش میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غربیوں پر ظلم کررہے ہیں، مہنگائی کے ستائے عوام ماہ رمضان میں بے حسی کی تصویر بنی مفت آٹے کیلئے ٹرکوں کے پیچھے جان کی بازی لگانے پر مجبور ہے،ہر دوسرے تیسرے دن اس مفت آٹے کیلئے کسی نہ کسی گھر کا چراغ بجھ رہا ہے،ضلعی انتظامیہ اور حکومت جہاں عوام کو دیگر معاملات میں ریلیف دینے میں ناکام ہے وہیں احترام رمضان آرڈنینس کے نفاذ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کئے ،اس موقع پر امےر جماعت اسلامی پی پی 63فرقان عزےز بٹ ،سابق فوٹو جرنلسٹ عبدالخالق، صدر جے آئی ےو تھ پی پی 63 حافظ مرسلےن بٹ اورارسلان بٹ نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن