پام سنڈے کا تہوار، مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کیں
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) پام سنڈے کا تہوار منایا گیاعلاقہ بھر کی مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیانوشہرہ ورکاں،تتلے عالی ،بدورتہ،نوکھر،کڑیال کلاں،بڈھا گورایہ ، ماڑی ، بیگ پور،خانسلمان ، منگوکی ، بھڑی ، ڈھلہ ، ترکھانانوالہ ،کھارا،ببر،جلہن ودیگر دیہات کے چرچز میں خصوصی عبادات سے مقامی خادمین نے خطاب کرتے ہوئے بائبل مقدس سے اس دن کی نسبت سے خصوصی پیغامات پیش کیے بچوں ،بڑوں،خواتین اور ایلڈر صاحبان نے کھجوروں کی ڈالیاں پکڑ کر عبادات اور جلوس میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستانی مسیحی برادری بھی 9اپریل بروز اتوار کو ایسٹر کا تہوار منائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں 22 فروری کو راکھ کے بدھ سے روزوں کا آغاز ہوگیا تھا چھ اپریل کو پاک جمعرات اور سات اپریل کو پاک جمعہ کی اہم عبادات بھی ہونگی۔