• news

حکومت عوام پر کوئی نیا مالی بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی: عارف سندھیلہ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرسابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر کوئی نیا مالی بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی گردشی قرضوںکی ادائیگی کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے غریب عوام متاثر نہیں ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ میں کوئی ایسی شرط تسلیم نہیں کی جائے گی جس سے عوام کی مالی مشکلات میںاضافہ ہو حکومت مخالف پراپیگنڈہ کرنے والے بے پر کی اڑا رہے ہیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے اور سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ اتحادی حکومت نے نہایت مشکل وقت میںاقتدار سنبھالا اور ملک کو درپیش مالی مشکلات اور معاشی مسائل کے اذالہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جن کے باعث ملکی معاشی حالات بدستور بہتر ہورہے ہیںجو سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں ہورہے،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف قوم کے حقیقی مسیحا اور خیر خواہ ہیں جن کے ویژن کی تکمیل ملکی ترقی و سلامتی کا پیش خیمہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن