• news

عوام کو مفت آٹے کے چکر میں بھکاری بنادیا :رانا زاہد محمود


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف لائر ونگ لاہور ڈویژن کے آرگنائزر سابق صدر بار شیخوپورہ رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ لنگر خانوں پناہ گاہوں اور احساس پروگرام پر تنقید کرنے والوں نے عوام کو مفت آٹے کے چکر میں بھکاری بنادیا ہے ہر سینٹرپر بدنظمی ہور ہی ہے خواتین بزرگ روزے کی حالت میں مفت آٹا لینے کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں امپورٹڈ حکمران عوام کوذلیل کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اب تک درجنوں لوگ آٹے کے چکر میں جان کی بازی ہار چکے ہیں شہباز شریف کی آٹا شعبدہ بازی متعدد جانیں لے گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن